ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: قاتلانہ حملہ میں ایک شخص زخمی

منگلورو: قاتلانہ حملہ میں ایک شخص زخمی

Mon, 16 Nov 2020 14:25:16    S.O. News Service

منگلورو 16؍ نومبر(ایس او نیوز) کنداور کائکمبا علاقے میں اتوار کی شب میں شہر کے ایک ملبوسات کے تاجر عبدالعزیز (۵۸سال)پر  ہوئے  قاتلانہ حملہ میں  عبدالعزیز شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں  اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اطلاع  کے مطابق  عبدالعزیز رات قریب  10.30بجے مسجد سے باہر اپنی کار کی طرف بڑھ رہے تھے۔ کہ دو افراد نے تلواروں سے قاتلانہ حملہ کیا جس  کے نتیجے میں عبدالعزیز کے سر ، ہاتھ اور پاؤں میں گہرے زخم آئے۔ حملہ آوروں نے انہیں  خون میں لت پت حالت میں چھوڑ کر موقع پر سے فرار ہوگئے۔

 معلوم ہوا ہے کہ اس خونی حملے کا پورا منظر مسجد میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔عبدالعزیز ایک کامیاب تاجر ہونے کے علاوہ مسجد کمیٹی کا بھی بڑا فعال رکن بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا گمان ہے کہ شاید یہ حملہ ذاتی رقابت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔بجپے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔


Share: